Sunday 23 November 2014

ہم سے زندگی میں تقریبا دس چیزیں بے وفائی کرتی ہیں


ہم سے زندگی میں تقریبا دس چیزیں بے وفائی کرتی ہیں


ہم سے زندگی میں تقریبا دس چیزیں بے وفائی کرتی ہیں۔ اگر ہم ان دس چیزوں کی فہرست بنائیں تو دولت عہدہ اور اولاد پہلے تین نمبر پر آئیں گے۔
اکژ لوگ کہتے ہوئے نظر آئیں گے کہ" ابا جی بہت "بیمار" ہیں آپ دُعا کریں کہ رب اُنکی مشکل آسان کردے"
دولت عہدہ ،اولاد اور آخر میں ان تین چیزوں کی بے وفائیوں کے داغ۔۔۔۔۔۔۔ آخر میں قبر کا اندھیرا۔۔۔۔۔
یہ وُہ حقیقت ہے کہ جس سے ہر شخص واقف ہے لیکن اس کے باوجود بھی انسان کمال کی چیز ہے ۔
یہ دیکھتا ہے لیکن اسے نظر نہیں آتا۔۔
یہ سنتا ہے لیکن اسے سُنائی نہیں دیتا۔۔
یہ سمجھتا ہے لیکن سمجھنا نہیں چاہتا۔۔
ہر روز لوگوں کو مرتا ہوا، دلیل ہوتا ہوا دیکھتا ہے ۔ مگر ہر بار یہ خود کو یقین دلاتا ہے کہ یہ میر ے ساتھ نہیں ہوگا
"کیونکہ میں دوسروں سے مختلف ہوں"

0 comments:

Post a Comment