Sunday, 23 November 2014

راجپوتوں کا ایک قبیلہ ہے


راجپوتوں کا ایک قبیلہ ہےتاریخ ہند



راجپوتوں کا ایک قبیلہ ہے جس کی عورتیں اپنے خاوند کا نام نہیں لیتیں اور صرت تشبیہات اور استعارات سے کام چلاتی ہیں ان کے ایک محلے میں مردم شماری کا اہلکار پہنچا اور ایک گھر کی گھنٹی بجائی دروازے کے پیچھے سے زنانہ آواز آئی کون
اہلکار نے بتایا کہ اہل خانہ کے کوائف لکھنے ہیں اپنے میاں کو باہر بھیجیں بیوی نے کہا وہ تو گھر پر نہیں ، تو پھر آپ ہی نام وغیرہ لکھوا دیں اہلکار نے کہا بتائیے کہ آپ کےخاوند کا نام کیا ہے ؟ وہ تو میں نہیں بتا سکتی عورت نے جواب دیا اہلکار نے کہا یہ بہت ضروری ہے ہم نے گھر کے سربراہ کا نام لکھنا ہے
عورت بولی ایک طریقہ ہے میں آپ سے سوال کرتی جاتی ہوں آپ جواب دیتے جائیں
عورت مغلیہ خاندان کا بانی کون تھا ؟
اہلکار : ظہیر الدین بابر
عورت اس کے بیٹے کا جو بادشاہ بنا ؟
اہلکار : ہمایوں
عورت ہمایوں کے بیٹے کا نام جو بعد میں بادشاہ بنا ؟ اہلکار : جلال الدین بابر
عورت بس اس نام کا آخری حرف کاٹ دو باقی نام میرے خاوند کا ہے !
اہلکار نے پوچھا
کیا آپ کی برادری بھی یہیں رہتی ہے
عورت نےبتایا
سارا محلہ ہمارا ہے
يہ سن کر اہلکار نے واپسی کے لۓ دوڑ لگا دی پہلے میں تاریخ ہند یاد کر لوں پھر یہاں آؤں گا.

Related Posts:

0 comments:

Post a Comment