Tuesday, 9 December 2014

میں نے کہا. "ساحل پہ چلتے ہیں"

میں نے کہا.
"ساحل پہ چلتے ہیں"
اس نے کہا..
"نہیں..شاپنگ کرتے ہیں"
میں نے جیب سے سکّہ نکالا.. >3
"ہیڈ آر ٹیل؟"
اس نے کہا ..
"ٹیل"
میں نے سکّہ ہوا میں اچھالا.
ہیڈ آیا اور ہم ساحل پہ چلے گئے..
میں نے کہا..
"بار بی کیو چلتے ہیں"
اس نے کہا ..
"نہیں..چائنیز"
میں نے سکّہ نکالا ..
"ہیڈ آر ٹیل؟"
اس نے کہا..
"ٹیل"
میں نے سکّہ اچھالا..
ہیڈ آیا اور ہم بار بی کیو چلے گئے..
میں نے کہا ..
"مجھہ سے شادی کر لو"
اس نے کہا..
"نہیں...بابر سے کروں گی"
میں نے سکّہ نکالا..
"ہیڈ آر ٹیل؟"
اس نے کہا..
"ٹیل"
میں نے سکّہ اچھالا ..
اور اس بار کمبخت ٹیل آیا اور بابر کے پاس چلی گئی...
کل میں نے اسے فون کیا..
"بابر کے ساتھ خوش ہو؟"
کہنے لگی..
"بہت...بابر اپنے فیصلے خود کرتا ہے..
ایک روپے کے سکّے سے نہیں کرواتا"
میں نے کہا..
"اس کا مطلب ہے تمہاری رائے نہیں لیتا"
اس کی ہچکی بندھ گئی اور اس نے فون بند کر دیا..
میں نے جیب سے سارے سکّے نکالے اور نالی میں پھینک دئے...

0 comments:

Post a Comment